سندھ کی وحدت کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کریں گے،عبدالحفیظ بجارانی 

سندھ کی وحدت کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کریں گے،عبدالحفیظ بجارانی 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحفیظ بجارانی نے سندھ کے جزائر پروفاق کے قبضے میں دینے والے صدارتی آرڈیننس کیخلاف فوارہ چوک پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے تحت ہونے والے دہرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی صدارتی آرڈیننس کی مذمت اور سندھ کی وحدت کیخلاف کوئی بھی سازش قبول نہیں کرے گی، پیپلزپارٹی اگر واقعی سندھ سے مخلص ہے تو بیان بازی وڈرامہ بازی کو بند کرکے اس غیرآئینی آرڈیننس کیخلاف فوری طور پر سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے قرارداد منظور کروائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ احتجاج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پر ہونا چاہئے تاکہ ایوان صدر کو معلوم ہوجائے کہ سندھ کے عوام بیدار اور سندھ کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے، سندھ کے جزائر سندھ کی ملکیت ہیں، پیپلزپارٹی سندھ کے جزائر سمیت قدرتی وسائل کو فروخت کرنے میں وفاق کی سہولتکار بنی ہوئی ہے، دوسری جانب ملک ریاض کو سندھ کی قیمتی زمینیں اصل مالکان کو حراساں کرکے اونے پونے داموں فروخت کی جارہی ہیں جس کی ہم پرزور مذمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان زمینوں کی اصل قیمت وصول کرکے وہ رقم علاقے کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے پر لگائی جائے تاکہ علاقے کے عوام بہتر سہولیات میسر ہوسکیں۔قبل ازیں ڈاکٹر قادرمگسی کی قیادت میں وفد نے غیر آئینی صدارتی آرڈیننس کے خلاف ایک یاداشت نامہ گورنرہاؤس میں جمع کرایا۔اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

مزید :

صفحہ آخر -