کراچی میں وومن فٹبال پلیئر انتہائی باصلاحیت ہیں، امام بخش بلوچ 

کراچی میں وومن فٹبال پلیئر انتہائی باصلاحیت ہیں، امام بخش بلوچ 

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)دیا وومن فٹبال کلب کی کوچ رخسار راشد، مینیجر آسیہ تبسم و دیگر نے نیشنل بینک آف پاکستان کے ڈائریکٹر امام بخش بلوچ سے ملاقات کی اور وومن فٹبال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امام بخش بلوچ نے کہا کہ کراچی میں وومن فٹبال پلیئرز انتہائی باصلاحیت ہیں۔ ڈی ڈبلیو ایف سی کی بانی و صدر اور فیفا کانگریس کی رکن سعدیہ شیخ، شہر قائد سمیت سندھ بھر میں فٹبال کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ لیاری، ملیر، ابراہیم حیدری سمیت مختلف پسماندہ علاقوں اور حیدرآباد، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور تھر پارکر سے فٹبال ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ خاص طور پر چائنہ میں منعقدہ گوتھیا فٹبال ورلڈکپ میں کارکردگی قابل ستائش تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیا اکیڈمی وومن فٹبال پلیئرز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ دیا کی پلیئرز نے قومی فٹبال ٹیم میں سب سے زیادہ نمائندگی کی ہے۔ علاوہ ازیں رخسار راشد اور آسیہ تبسم نے دیا فٹبال اکیڈمی کی کارکردگی کے حوالے سے امام بخش بلوچ کو بریفنگ دی اور نئے پراجیکٹس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -