وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے  مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں، عثمان ڈار

وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے  مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں، عثمان ڈار

  

اسلام آباد،کوئٹہ(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے،ملک کی یوتھ کو آگے لانے اور انہیں روزگار وترقی کے مواقع فراہم کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے،موجودہ حکومت کی ملک کی ترقی کیلئے اقدامات اور خوشحالی کرپٹ ٹولے کو ہضم نہیں ہورہی اور غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر موجودہ حکومت کیخلاف واویلا کررہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حاجی نوید مینگل اورحکمت اللہ خان توخی سے پرائم منسٹر سیکرٹریٹ میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حاجی نوید مینگل نے عثمان ڈار کو بلوچستان کے نوجوانوں کو درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا اور بتایاکہ بلوچستان کو ماضی میں بلوچستان اور اس کی یوتھ کو ہمیشہ نظرانداز کیاگیاہے جس کی وجہ سے آج بلوچستان کی یوتھ دوسرے صوبوں سے بہت پیچھے ہیں،بلوچستان کے نوجوانوں کی نظریں وزیراعظم عمران خان پر ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے خصوصی پیکچ کا اعلان کریں جس سے وہ اپنا باعزت روزگار شروع کرسکے تاکہ ان کے مسائل میں کسی حد تک کم ہوں اور بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل کا ازالہ ہوسکے۔

عثمان ڈار 

مزید :

صفحہ آخر -