کراچی،سرکلر ریلوے کیلئے انجن اور بوگیوں کی تیاریاں جاری،ماڈل تیار کرلیئے گئے

کراچی،سرکلر ریلوے کیلئے انجن اور بوگیوں کی تیاریاں جاری،ماڈل تیار کرلیئے ...

  

کراچی(این این آئی)کراچی سرکلر ریلوے کے لیے انجن اور بوگیوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، انجن اور بوگی ماڈل تیارکرلیئے گئے ہیں۔کے سی آر کے انجن کو نئی کلر اسکیم کے تحت خوب صورت بنایا گیا ہے، انجن اور بوگیوں کی تیاری کیرج فیکٹری میں کی جا رہی ہے، مقامی سطح پر تیاری سے زر مبادلہ کی بچت ہوگی تاہم دوسری طرف کراچی سرکلر ریلوے کا ٹریک اور اسٹیشنز تاحال تباہ حالی کا شکار ہیں،ریلوے ٹریک اور اسٹیشنز کی بحالی کے لیے ابھی تک کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ہے۔کراچی سرکلر ریلوے کے انجن اور بوگی پر سفید اور سبز، نیلی اور لال رنگ کی پٹیاں بنائی گئی ہیں، ریلوے کی پرانی بوگیوں کو جدید طریقے سے ری کنڈیشند کیا جا رہا ہے، بوگیوں میں نرم اور آرام دہ نشستیں اور ایل ای ڈی بھی لگائی جائیں گی۔نشستوں کے درمیان ٹرے لانے والوں اور کھڑے ہونے والے مسافروں کے پکڑنے کے لیے ہینڈل بھی لگائے گئے ہیں، ہر بوگی میں اسٹیشنز کے نام ڈسپلے کیے گئے اور اناؤنسمنٹ کے لیے اسپیکر بھی لگائے گئے ہیں۔بوگی میں مسافروں کے بیٹھنے کے لیے زیادہ نشستیں رکھی گئی ہیں، یہ بوگی نان اے سی ہوگی، اس میں موبائل چارجنگ پلگ، پنکھے اور باتھ روم بھی بنائے گئے ہیں۔خیال رہے کہ یہ بوگیاں کیرج فیکٹری اسلام آباد میں تیار کی جا رہی ہیں، نئی بوگی اور انجن کو جلد کراچی ڈسپلے کے لیے لایا جائے گا۔دوسری جانب کراچی سرکلر ریلوے کا ٹریک اور اسٹیشنز تاحال تباہ حالی کا شکار ہیں، ریلوے ٹریک اور اسٹیشنز کی بحالی کے لیے ابھی تک کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ہے،حتیٰ کہ اسٹیشنزاور ریلوے ٹریک پر تاحال کچرے کے ڈھیرلگے ہیں صٖائی بھی نہیں کرائی جاسکی ہے  

مزید :

صفحہ آخر -