تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے، رانا ثنا اللہ

تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے، رانا ثنا اللہ
تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے، رانا ثنا اللہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے، قیادت جب مناسب سمجھے گی استعفوں کا فیصلہ کریں گے، کسی لوٹے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی ایم این اے یا ایم پی اے میں جرا¿ت نہیں ہوگی قیادت کے فیصلے سے انحراف کرے۔

 پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاسی کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، 16 اکتوبر کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، حکومت نے عوام کے ساتھ فراڈ اور دھوکا کیا ہے، آٹا 80 اور چینی 110 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، ادویات کی قیمتیں 6 گنا بڑھ گئی ہیں، عوام 2 وقت کی روٹی کوترس گئے ہیں، عام آدمی کےلئے گھر کا بجٹ مشکل ہوگیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے کرائے کے ترجمانوں کی ڈیوٹیاں لگا رکھی ہیں، اوچھے ہتھکنڈوں سے 16 اکتوبر کے جلسے کو فرق نہیں پڑے گا، پی ڈی ایم کی قیادت شرکت کرے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -