وزیراعلیٰ پنجاب نے پرائس کنٹرول کمیٹی کا آج اجلاس طلب کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے پرائس کنٹرول کمیٹی کا آج اجلاس طلب کر لیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے پرائس کنٹرول کمیٹی کا آج اجلاس طلب کر لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ عثمان بزار نے مہنگائی کے معاملے پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا آج اجلاس طلب کر لیا، اشیاضروریہ کے نرخوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں عوام کو مقرر کردہ قیمت پر اشیا ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے موثر انتظامی اقدامات اٹھانے پر غور کیا جائے گا، عثمان بزدار کو قیمتوں کی موجود صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ صوبائی وزراءاور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

عثمان بزدار کی جانب سے جاری ہدایت میں واضح کیا گیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، ہر وہ اقدام اٹھا جائے گا جس سے عوام کو ریلیف ملے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -