سپریم کورٹ :سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس جاری 

سپریم کورٹ :سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس ...
سپریم کورٹ :سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہوسکتا ہے نیب کا آپ کے موکل کےخلاف مقدمہ مضبوط ہو،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ نیب ہر کسی کو اٹھا کر لپیٹ دے یہ بھی اچھا نہیں،اس وقت غیر معمولی حالات چل رہے ہیں،کیا اس مقدمے کا ڈاکٹر ڈنشا کے کیس سے تعلق ہے؟۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ مقدمے کی ڈاکٹر ڈنشا کے مقدمے سے مطابقت ہے،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔