شراب لائسنس اجراکیس : سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

شراب لائسنس اجراکیس : سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کے جوڈیشل ریمانڈ میں ...
شراب لائسنس اجراکیس : سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے شراب لائسنس اجراکیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی اور نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے ملزم کو 26 اکتوبر کودوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے ضمانت پر رہائی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے شراب لائسنس جاری کیا،تمام ریکارڈ نیب کو فراہم کرچکا ہوں،جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کاحکم دیاجائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -