ثانیہ مرزا شعیب ملک پر غصہ ہوگئیں

ثانیہ مرزا شعیب ملک پر غصہ ہوگئیں
ثانیہ مرزا شعیب ملک پر غصہ ہوگئیں
کیپشن:    سورس:   Instagram/realshoaibmalik

  

کراچی(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان پر غصہ ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شعیب ملک نے بتایا کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد اہلیہ کو فون کیا تو وہ غصہ ہوگئیں۔آل راؤنڈر نے بتایا کہ ثانیہ مرزا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے بارے میں پہلے مجھے کیوں نہیں بتایا، اہلیہ نے مبارک باد بھی سب سے پہلے ہی دی تھی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنا اعزاز کی بات ہے، ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، ٹیم پر بوجھ بنا کر خود ہی دستبردار ہوجاؤں گا۔آل راؤنڈر نے بتایا کہ اپنا تجربہ نوجوانوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں زمبابوے کے خلاف کھیلنا ہے یا نہیں خود اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ روز نیشنل ٹی 20 کپ میں گزشتہ روز 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

شعیب ملک یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل کرس گیل اور کیرون پولارڈ دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرچکے ہیں، ویرات کوہلی شعیب ملک سے قریب ترین ہیں انہوں نے 9 ہزار 33 رنز بناچکے ہیں۔

مزید :

کھیل -