کرس گیل دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج، مداحوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی

کرس گیل دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج، مداحوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی
کرس گیل دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج، مداحوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی
کیپشن:    سورس:   Instagram/chrisgayle333

  

دبئی(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل معدے میں انفیکشن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

وہاں پر بھی وہ اپنی دلچسپ حرکتوں سے باز نہیں آئے۔ گیل نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کنگز الیون پنجاب کی جانب سے رواں سیزن میں ابھی تک ایک بھی میچ نہیں کھیلا، گذشتہ ہفتے کوچ انیل کمبلے نے کہا تھا کہ گیل معدے میں انفیکشن کی وجہ سے زیرعلاج ہیں۔

View this post on Instagram

I can tell you this!!! I will never go down without a fight!! I Am The #UniverseBoss - That will never changed!! You can learn from me...but its not everything I do you should follow!! Don’t forget my style and flare too!! #LivingDiLife #Always ???????? Thanks for all your concerns peeps, much appreciated ✊????❤️???????? (I really was on a phone call) ????

A post shared by KingGayle ???? (@chrisgayle333) on

اب جارح مزاج بیٹسمین نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر جاری کی جس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کبھی لڑے بغیر ہمت نہیں ہاروں گا، میں ’یونیورس باس‘ ہوں اور یہ چیز کبھی تبدیل نہیں ہوگی، آپ مجھ سے سیکھ سکتے ہیں مگر ضروری نہیں کہ آپ ہر وہ کام کریں جومیں کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 326 چھکے لگانے کا اعزاز گیل کو ہی حاصل ہے،انھوں نے ہی اس ایونٹ میں سب سے زیادہ 4484 رنز 151 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے 125 میچز میں اسکور کیے ہیں۔

مزید :

کھیل -