حکومت کا ایک ایک لمحہ ملک پر بھاری ہے ، پاکستان کے عوام اس حکومت کو گھر بھیجیں گے ،شاہد خاقان عباسی 

حکومت کا ایک ایک لمحہ ملک پر بھاری ہے ، پاکستان کے عوام اس حکومت کو گھر بھیجیں ...
حکومت کا ایک ایک لمحہ ملک پر بھاری ہے ، پاکستان کے عوام اس حکومت کو گھر بھیجیں گے ،شاہد خاقان عباسی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماشاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت کا ایک ایک لمحہ ملک پر بھاری ہے، اپوزیشن کو انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے،وزیراعظم بے خبر ہیں،کیا ہورہا ہے انہیں کچھ معلوم نہیں ، پاکستان کے عوام اس حکومت کو گھر بھیجیں گے ۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان کے آدھے سیاستدانوں پر توغداری کے مقدمات درج کئے گئے ہیں ،نیب سیاستدانوں کے دبانے کیلئے استعمال ہوتا ہے،ہمارے کیسز میں کرپشن کانہیں اختیارات کے ناجائز استعمال کا ذکر ہے ،انہوں نے کہاکہ نیب یکطرفہ احتساب کررہا ہے،پورے ملک میں تماشا لگا ہواہے،پاکستان اور نیب اکٹھے نہیں چل سکتے،نیب چلائیں یا پاکستان چلائیں ۔

لیگی رہنما نے کہاکہ وزیراعظم کو عوام کی تکلیف کا علم نہیں ہے،وزیراعظم کا دماغی معائنہ کروایا جائے،وزیراعظم بے خبر ہیں،کیا ہورہا ہے انہیں کچھ معلوم نہیں ، پاکستان کے عوام اس حکومت کو گھر بھیجیں گے، انہوں نے کہاکہ فوج آئینی ادارہ ہے حکومت ہمیشہ فوج کیساتھ ہوتی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -