ہسپتالوں میں موبائل فون کے سگنلز کی بندش کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری 

ہسپتالوں میں موبائل فون کے سگنلز کی بندش کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو ...
ہسپتالوں میں موبائل فون کے سگنلز کی بندش کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے ہسپتالوں میں موبائل فون کے سگنلز کی بندش کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ہائیکورٹ میں ہسپتالوں میں موبائل فون کے سگنلز کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں ہسپتالوں میں موبائل فون کے سگنلز کی بندش کوچیلنج کیاگیا،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میوہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں موبائل فون کے سگنلز کامسئلہ ہے ،ہسپتال میں زیرعلاج افراد کے لواحقین موبائل فون پر رابطے میں رہتے ہیں ،سگنلز کی بندش کی وجہ سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنا ہے ،عدالت نے درخواست پر متعلقہ حکام کونوٹس جاری کردیئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -