ساہیوال میں شادی کی تقریب میں خاتون نے نوجوان کو لڑکیوں کو چھیڑنے سے روکا تو اس نے کیا کیا ؟ پریشان کن خبر آ گئی 

ساہیوال میں شادی کی تقریب میں خاتون نے نوجوان کو لڑکیوں کو چھیڑنے سے روکا تو ...
ساہیوال میں شادی کی تقریب میں خاتون نے نوجوان کو لڑکیوں کو چھیڑنے سے روکا تو اس نے کیا کیا ؟ پریشان کن خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن )ساہیوال میں شادی کی ایک تقریب میں لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ساہیوال کے گاو¿ں 55 جی ڈی میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ خاتون امینہ بی بی نے نواز نامی شخص کو لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نواز نے لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر طیش میں آکر اپنی رشتہ دار خاتون امینہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتولہ امینہ بی بی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی اور مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔