وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس میں سیلاب متاثرہ افریقی ملک نائیجریاکےلئے امدادی سامان بھیجنے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس میں وفاقی کابینہ ملکی و سیاسی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

اجلاس میں کابینہ کو اسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ سیلاب متاثرہ افریقی ملک نائیجریاکےلئے امدادی سامان بھیجنے پر غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ2020 ، پی آئی اے بورڈ کے لیے ڈائریکٹرز کی نامزدگی اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بورڈآف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی۔

ایجنڈے میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مسائل کے حل کےلئے کمیٹی کا معاملہ شامل ہیں جبکہ سرکاری اداروں کے سربراہان کو ایڈیشنل چارج دینے کے معاملے پر غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ سی ڈی اے کے بجٹ تخمینہ 2020-21کی منظوری دے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی، اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -