سپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین کیس ،حکومت کی مہلت کی استدعا مسترد،سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب دوپہر ایک بجے طلب 

سپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین کیس ،حکومت کی مہلت کی استدعا ...
سپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین کیس ،حکومت کی مہلت کی استدعا مسترد،سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب دوپہر ایک بجے طلب 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین کیس میں مہلت کےلئے سرکار کی استدعا مسترد کر دی اوروزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری کودوپہر ایک بجے طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت ہوئی ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پرسماعت کی،عدالت نے مہلت کےلئے سرکار کی استدعا مسترد کردی اوروزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری کودوپہر ایک بجے طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ سیکرٹری مطمئن نہ کر سکے تووزیراعلیٰ کوطلب کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -