زمبابوے کرکٹ بورڈ کے پانچ رکنی وفد کا قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے پانچ رکنی وفد کا قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ
زمبابوے کرکٹ بورڈ کے پانچ رکنی وفد کا قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی وفد نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کا 5 رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ کو پاکستان پہنچا تھا جنہوں نے اتوار کے روز قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکر خان بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شعبہ سپورٹس میڈیسن اینڈ سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے بائیو سکیورٹی پر بریفنگ دی، وفد کل سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کرنے کے بعد منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

واضح رہے کہ ملتان میں میچز کی میزبانی پر اخراجات کا تنازع پیدا ہونے کے بعد زمبابوے کے خلاف سیریز کے میچز لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جہاں کچھ میچز قذافی سٹیڈیم جبکہ دیگر میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، زمبابوین ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان آئے گی۔

مزید :

کھیل -