ایران سے کراچی جاتے ہوئے زائرین اغواء

ایران سے کراچی جاتے ہوئے زائرین اغواء
ایران سے کراچی جاتے ہوئے زائرین اغواء

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک)ایران سے واپس کراچی جانے والے چھ افراد کو پنجگور کے علاقے سے مسلح افراد نے اغواءکرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق پنجگور کے علاقے عیسیٰ میں ایران سے واپس کراچی جانے والے چھ افرادکو پک اپ میں سوارنامعلوم افراد نے اسلحہ کے زورپر اغواءکرلیا پولیس ذرائع کے مطابق اغواءہونے والوں میں حبیب اللہ ولد رئیس ‘حسن ولد حبیب‘ سکندر ولد غلام سخی‘ احمد رضا ولد غلام سخی ‘مہدی رضا ولدغلام سخی اور عمران ولد منظور شامل ہیں جو کراچی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -