ایف اے ٹی ایف کا منی لانڈرنگ، تخریب فنانسنگ کیلئے پاکستان کی نگرانی جاری رکھنے کافیصلہ 

ایف اے ٹی ایف کا منی لانڈرنگ، تخریب فنانسنگ کیلئے پاکستان کی نگرانی جاری ...
ایف اے ٹی ایف کا منی لانڈرنگ، تخریب فنانسنگ کیلئے پاکستان کی نگرانی جاری رکھنے کافیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ، تخریب فنانسنگ کیلئے پاکستان کی نگرانی جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے، پیرس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی پہلی پیش کردہ فالو اپ رپورٹ کا جائزہ لیاگیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 40 سفارشات میں سے دو پر مکمل عملدرآمد کیا، پاکستان کی چار معاملات پر سفارشات پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی ،پاکستان کے 25 نکات پر جزوی اور9 سفارشات پر نمایاں پیشرفت ہوئی۔
رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے تیزی سے اقدامات کررہا ہے،انسداد منی لانڈرنگ ،دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے قوانین پاس کئے ۔
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی پلانری کاانعقاد19 سے 21 اکتوبر تک ہوگا،اجلاس میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کافیصلہ ہوگا۔