اداکارہ حرامانی نے بولڈ لباس میں اپنی تصویر شیئر کی تو ہنگامہ برپا ہو گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف ترین اداکارہ حرا مانی نے شوبز انڈسٹری کا بڑا نام ہیں اور وہ اکثر اپنے مداحوں کو اپنی تصاویر کے ذریعے اپ ڈیٹ رکھتی ہیں تاہم اس مرتبہ انہوں نے ایسی تصویر شیئر کر دی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین ’ ناراض‘ دکھائی دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حرا مانی اکثر خوبصورت لباس زیب تن کیے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالتی ہیں جس پر انہیں خوب داد بھی ملتی ہے اور ان کے ڈیزائن کو لوگ کاپی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ حرا مانی نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شائع کی جس میں انہوں نے جسم کے ساتھ چپکا ہوا کافی بولڈ لباس پہن رکھاہے اور پیچھے کی جانب سے ان کا گلا بھی کافی ڈیپ ہے جس کے باعث ان کی آدھی کمی بھی دکھائی دے رہی ہے ۔حرامانی کو یہ لباس پہن کر تصویر شیئر کرنا کافی مہنگی پڑ گئی ۔
سوشل میڈیا صارف عنایہ ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” جسم کی نمائش میں کونسا کریزی پن ، پر ہم اب شائد اس معاشرے کا حصہ بن گئے ہیں کیونکہ دوسرے ملک کے لوگ کرتے ہیں اس لیے ہم بھی مغربی لباس کیوں نہیں پہنتے ۔
اظہر نامی صارف کا کہناتھا کہ” یہ آپ کو کیا ہو گیا ہے ؟ اللہ ہدایت د ے آمین ۔“
شاہ نامی صار ف کا کہناتھا کہ سب پر یہ فیم ٹائم آہی جاتاہے ، جب ایک سٹار معصوم چہرے سے جسم کے مختلف پوزز کی طرف نکل پڑتا ہے ۔“
اداکارہ نے اپنی تصویر پر صارفین کی تنقید کو کھلے دل سے قبول کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی اور کسی قسم کا کوئی ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔
View this post on Instagram???? @shahbazshaziofficial Styling @noorulain_moosa MUA @bryan.makeupartist1 @nabila_salon