شیخ رشید کو مولانا عادل قتل کیس میں شامل تفتیش کیا جائے،سندھ حکومت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے شیخ رشید کو مولانا عادل قتل کیس میں شامل تفتیش کرنے کامطالبہ کردیا، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاکہ شیخ رشید نے کہا اپوزیشن کے جلسوں میں کورونا بڑھ سکتاہے اور دہشتگردی ہوسکتی ہے،شیخ رشید کے بیان کے بعد دہشت گردی کاواقعہ ہوا،ان کوشامل تفتیش کیاجائے ۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مولانا عادل کے بیٹے نے سیکیورٹی سے متعلق بات کی تھی،تسلیم کرتاہوں مولاناعادل کو بروقت سیکیورٹی نہیں دی گئی،انہوں نے کہاکہ سیاسی اورمذہبی رہنماوَں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کااختیار حکومت کے پاس ہونا چاہئے،ایک اورمذہبی رہنماکو8ماہ کی جدوجہد کے بعد سیکیورٹی دلوائی۔
وزیرتعلیم سندھ نے کہاکہ سیکیورٹی دینے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ تھا،سیکیورٹی دینے کےلئے عدالتی حکم پرکمیٹی بنائی گئی، ایک ادارے کا شخص کہتا کہ سیکیورٹی ملنی چاہیے دوسراکاکہتا ہے نہیں ملنی چاہیے،انہوں نے کہاکہ کمیٹی نہ ہوتی توایک گھنٹے میں مولانا عادل کو سیکیورٹی فراہم کردیتے،سیکیورٹی اسسٹمنٹ کمیٹی میں مختلف اداروں کے لوگ شامل ہیں۔