جعلی دودھ تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی

جعلی دودھ تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی
جعلی دودھ تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی

  

پاکپتن(ویب ڈیسک) پاکپتن کے گاؤں 71 ڈی میں فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کراسے سیل کردیا۔

جی این این نیوز کے مطابق پاکپتن میں پولیس کے ہمراہ صوبائی فوڈ اتھارٹی کے حکام نے چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران 25 فیکٹری سے 25 ہزار لیٹر جعلی دودھ برآمدکرکے تلف کردیا گیا، فیکٹری سے جعلی دودھ بنانے والے آئل کے درجنوں کنستر،کیمیکلز کے بیگ بھی برآمد ہوئے۔

پولیس نے فیکٹری سے بڑی مقدار میں کیمیکل ، گھی اور خشک دودھ بھی ضبط کر لیا۔ پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث بااثر فیکٹری مالک ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگیا ، تاہم فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری سیل کر کے اندراج مقدمہ کے لیے پولیس کو تحریری طور پر لکھ دیا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -پاکپتن -