حزب اختلاف کو جلسے اور جلوس نکالنے کا حق حاصل ہے، گورنر پنجاب

حزب اختلاف کو جلسے اور جلوس نکالنے کا حق حاصل ہے، گورنر پنجاب
حزب اختلاف کو جلسے اور جلوس نکالنے کا حق حاصل ہے، گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کو جلسے اور جلوس نکالنے کا حق حاصل ہے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکوں کی ترقی کی بنیاد معیشت پر ہے جبکہ بیوروکریسی کے حوالے سے ہمیشہ میرا رویہ سخت رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اثرات عوام تک آتے ہیں اور جو آئی پی پیز سے معاہدے کیے گئے ایسے معاہدے کوئی حکومت نہیں کرتی۔
چودھری محمد سرور نے کہا کہ حزب اختلاف کو جلسے اور جلوس نکالنے کا حق حاصل ہے، کسی کو روکنا نہیں چائیے اور نہ گرفتاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو تحریک انصاف میں بیٹھے ہیں ان کو ووٹ عمران خان کی وجہ سے ملا ہے۔ عوام روز روز کی تبدیلیوں سے بھی تنگ آچکے ہیں۔