”اگر میں ان کا کوچ ہوں تو ہاتھوں میں ایک، ایک ٹوکرا پکڑا دوں“ وسیم اکرم کا سندھ فرسٹ الیون کی ٹیم کیلئے دلچسپ تبصرہ

”اگر میں ان کا کوچ ہوں تو ہاتھوں میں ایک، ایک ٹوکرا پکڑا دوں“ وسیم اکرم کا ...
”اگر میں ان کا کوچ ہوں تو ہاتھوں میں ایک، ایک ٹوکرا پکڑا دوں“ وسیم اکرم کا سندھ فرسٹ الیون کی ٹیم کیلئے دلچسپ تبصرہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والے وسیم اکرم نے سندھ ایسوسی ایشن فرسٹ الیون کی ناقص فیلڈنگ پر دلچسپ تبصرہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پنجاب کیخلاف میچ کے دروان سرفراز احمد کی زیرقیادت کھیلنے والی سندھ کی ٹیم نے کیچ ڈراپ کئے جبکہ کئی بار گیند فیلڈرز کے ہاتھوں سے پھسلی اور سنگل کے بجائے 2 رنز بنائے، جس پر کمنٹری باکس میں موجود وسیم اکرم نے تبصرہ کیا کہ ”اگر میں ان کا کوچ ہوں تو ہاتھوں میں ایک، ایک ٹوکرا پکڑا دوں“۔

واضح رہے کہ سندھ کی فیلڈنگ پورے ایونٹ میں ہی خراب رہی ہے اور سابق کرکٹرز اس پر تنقید کرتے ہوئے کہتے رہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اچھی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیش آ رہے ہیں۔ رواں ٹورنامنٹ میں سندھ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ بھی کیا گیا۔ 

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سدرن پنجاب کیخلاف ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کئے لہٰذا پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کی شق 2.22 کے تحت 25ہزار روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

آن فیلڈامپائرز غفار کاظمی، راشد ریاض، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر ثاقب خان نے سندھ کو چارج کیا،کپتان سرفراز احمد کی جانب سے غلطی کے اعتراف پرمیچ ریفری ندیم ارشد نے جرمانہ عائد کردیا۔

مزید :

کھیل -