گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ، پیپلز پارٹی نے بھی زور دار اعلان کر دیا 

گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ، پیپلز پارٹی نے بھی زور دار اعلان کر دیا 
گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ، پیپلز پارٹی نے بھی زور دار اعلان کر دیا 

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر الزامان قائرہ نے کہاہے کہ گوجرانوالہ کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی ” پی ڈی ایم “ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ کرنے جارہی ہے جس حوالے سے تیاریا ں بھی کی جارہی ہیں جس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی بھر پور شرکت کا اعلان کر دیاہے ۔ قمر الزمان قائرہ کا کہناتھا کہ بلاول بڑے جلوس کے ساتھ لالہ موسیٰ سے گوجرانوالہ پہنچیں گے ، پی ڈی ایم کی تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی ، اپوزیشن حکومت سے چھٹکارے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

مزید :

قومی -