عاصم سلیم باجوہ عہدے سے دستبردار ، سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آ گئے ، رد عمل جاری کر دیا 

عاصم سلیم باجوہ عہدے سے دستبردار ، سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آ گئے ، ...
عاصم سلیم باجوہ عہدے سے دستبردار ، سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آ گئے ، رد عمل جاری کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سےدستبردار ہوگئے ہیںجس پر اب سینئر صحافی حامد میر کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے دستبردار ہونے کی ان کی درخواست قبول کر لی ہے ۔ اس معاملے پر سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پہلے استعفیٰ قبول نہیں کیا کچھ دنوں بعد کر لیا؟ کیا اسکا مطلب یہ ہے کہ دال میں بہت کچھ کالا ہے؟“۔

یادرہے کہ ان پر کچھ عرصہ قبل بھی الزامات لگائے تھے جس کے بعد انہو ں نے وضاحت پیش کردی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی کارکردگی سے مطمئن تھے، انہوں نے عاصم سلیم سے کام جاری رکھنے کا کہا تاہم عاصم سلیم باجوہ نے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی جو اب منظور کرلی گئی، وہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کام کرتے رہیں گے۔ 

مزید :

قومی -