مہندرا سنگھ دھونی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار، یہ کون ہے اور اس کی عمر کتنی ہے؟
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی کمسن بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائب رائیڈرز سے شکست کے بعد چنائی سپر کنگ کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 5 سالہ بیٹی کو ریپ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کی عمر 16 سال ہے اور وہ بارہویں جماعت کا طالبعلم ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اتوار کے روز نمنا کپیا نامی گاؤں سے گرفتار کیا گیا جس سے دوران تفتیش دھونی اہلیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دھمکی پوسٹ کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس حوالے سے تمام تحقیقات کے بعد یہ تصدیق ہوچکی ہے کہ جس لڑکے کو گرفتار کیاگیا وہ دھونی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے میں ملوث ہے جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔