حیدر علی کی شاندار کارکردگی کی دنیا بھی معترف ہو گئی، کن لوگوں نے ان سے رابطے کرنا شروع کر دئیے؟ مداحوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

حیدر علی کی شاندار کارکردگی کی دنیا بھی معترف ہو گئی، کن لوگوں نے ان سے رابطے ...
حیدر علی کی شاندار کارکردگی کی دنیا بھی معترف ہو گئی، کن لوگوں نے ان سے رابطے کرنا شروع کر دئیے؟ مداحوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان بلے باز حیدر علی کی شاندار کارکردگی کی دنیا بھی معترف ہو گئی ہے اور بگ بیش اور کاﺅنٹی کرکٹ ٹیموں نے پاکستانی بیٹسمین حیدر علی کو سائن کرنے کیلئے رابطے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بیگ بیش کی 2 ٹیموں نے نوجوان کرکٹر حیدر علی کو سائن کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے تاہم دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سے حیدر علی نے اس سال بگ بیش سے معذرت کی ہے۔ دوسری جانب ایک انگلش کاﺅنٹی ٹیم مینجمنٹ بھی حیدر علی سے رابطے میں ہے البتہ نوجوان بلے باز اگلے سیزن میں کاﺅنٹی کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ فہیم اشرف سے بھی بگ بیش ٹیموں کے رابطے ہوئے ہیں مگر ان کی بھی شرکت قومی ٹیم میں شمولیت سے مشروط ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے نوجوان بلے باز حیدر علی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو پر سب سے بڑا سکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے اور اس کیساتھ ہی وہ ڈیبیو پر نصب سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بھی ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ میں بھی وہ عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -