وفاقی حکومت کا اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے کافیصلہ 

وفاقی حکومت کا اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے کافیصلہ 
وفاقی حکومت کا اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے کافیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کااجازت دینے کافیصلہ کیا ہے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں سیاسی معاملات پر اعلیٰ سطح کااجلاس ختم ہو گیا ، ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کااجازت دینے کافیصلہ کیا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ اپوزیشن ملک بھر میں جہاں جلسے کرنا چاہے اجازت ہو گی،حکومت نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کو جلسوں کے این او سی جاری کئے جائیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا،پرامن احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے ،احتجاج میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،وزیراعظم نے کہاکہ دشمن پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے ،اپوزیشن کی تحریک عوام کیلئے نہیں ،عوام کو اپوزیشن کی کرپشن بچاﺅ تحریک سے کوئی لگاﺅ نہیں ۔