زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

  

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت چامو چیبابا کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم چامو چیبابا کی قیادت میں 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی اور اس دوران پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچز اور اتنے ہی ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ 

زمبابوین کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق ٹیم میں سکندر رضا، ریان برل، بران چاری، دیندائی چاٹارا، ایلٹن چگمبورا، تیندائی چیسورو، کریگ ارون، کامون ہوکاموے، ویسلے میڈہیور، ویلنگٹن مساکیڈزا، کارل ممبا، رچمنڈ متمبامی، بلیسنگ مازارابانی، رچرڈ ناراوا، ملٹن شومبا، برینڈن ٹیلر، ڈونلڈ تیریپانو اور شون ولیمز شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -