غلط کاری سے انکار پر نشئی باپ کا بیٹوں پر تشدد، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے اہم قدم اٹھالیا

غلط کاری سے انکار پر نشئی باپ کا بیٹوں پر تشدد، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل ...
غلط کاری سے انکار پر نشئی باپ کا بیٹوں پر تشدد، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے اہم قدم اٹھالیا

  

لاہور(آئی این پی) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے غلط کاری سے انکار پر نشئی باپ اور سوتیلی ماں نے 13 سالہ بیٹے اور 12 سالہ بیٹے پر وحشیانہ تشدد کے خلاف توجہ دلاﺅ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل آباد کے نواحی علاقے احمد نگر میں غلط کاری سے انکار پر نشئی باپ اور سوتیلی ماں نے 13 سالہ بیٹے اور 12 سالہ بیٹے پر وحشیانہ تشدد کیا .

ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے بہت سہمے ہوئے اور جسم پر تشدد کے واضح نشان موجود ہیں تھانہ صدر پولیس کے مطابق چھاپہ مارنے پر ملزمان پہلے ہی گھر سے فرار ہو گئے توجہ دلاﺅ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اب تک کیا اقدامات کئے ہیںایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -