پنجاب پولیس کے بیشتر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر جرائم پیشہ افراد کے سرپرست نکلے، رپورٹ ارسال

پنجاب پولیس کے بیشتر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر جرائم پیشہ افراد کے سرپرست ...
پنجاب پولیس کے بیشتر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر جرائم پیشہ افراد کے سرپرست نکلے، رپورٹ ارسال

  

بہاولپور(آئی این پی ) پنجاب پولیس کے بیشتر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر جرائم پیشہ افراد کے سرپرست نکلے ، پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی جی اور وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

پولیس کی اسپیشل برانچ کی رپورٹ نے پولیس افسران کے جرائم پیشہ افراد کے سرپرستی کا بھانڈہ پھوڑدیا ، پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی جی اور وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔ پولیس نے 2 روز قبل مالدار افراد کو بلیک میل کرنے والے گروہ کو گرفتارکیاتھا ، گروہ کےسرغنہ چوہدری اظہرسمیت6ارکان کوگرفتارکیاگیا تھا اور سابق ایس ایچ او تھانہ بغداداللہ یار،اسجد،ایس آئی ارشدندیم بھی گروہ کا حصہ تھے جبکہ سابق ایس ایچ اواسلم بلوچ،اے ایس آئی حاجی ارشد،ایس آئی شریف بھی شامل تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس افسران خواتین کے ذریعے مالدار افراد پر مقدمات بناتےہیں ، مقدمات کےبعدرقوم کےعوض صلح بھی کرادی جاتی ہے اور پولیس افسران کے ساتھ وکیل بھی اس گروہ سے وابستہ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی سلیم نیازی کاگروہ کی پشت پناہی کرنےپرٹرانسفر کیاگیا، ایس ڈی پی اوسٹی کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -بہاول پور -