سندھ کے بعد سدرن پنجاب کی ٹیم کو بھی سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانے کی سزا، کتنی رقم دینا پڑے گی؟

سندھ کے بعد سدرن پنجاب کی ٹیم کو بھی سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانے کی سزا، کتنی ...
سندھ کے بعد سدرن پنجاب کی ٹیم کو بھی سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانے کی سزا، کتنی رقم دینا پڑے گی؟
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ کے بعد سدرن پنجاب کی ٹیم کو بھی سلو اوور ریٹ کے باعث 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کو اتوار کے روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ناردرن اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں سلو اوور ریٹ کے باعث سدرن پنجاب کو 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق سدرن پنجاب نے میچ کے دوران مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا جس پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کی شق 2.22 کے تحت سدرن پنجاب پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ٹیم کے کپتان نے اسے قبول کر لیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل سدرن پنجاب کیخلاف سندھ کی ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرائے تھے جس پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کی شق 2.22 کے تحت اسے 25ہزار روپے جرمانہ بھرنا پڑا۔ 

آن فیلڈامپائرز غفار کاظمی، راشد ریاض، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر ثاقب خان نے سندھ کو چارج کیا،کپتان سرفراز احمد کی جانب سے غلطی کے اعتراف پرمیچ ریفری ندیم ارشد نے جرمانہ عائد کردیا۔

مزید :

کھیل -