قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں شازیہ مری اور وزیر توانائی عمر ایوب کے درمیان تلخ کلامی 

قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں شازیہ مری اور وزیر توانائی عمر ایوب کے ...
قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں شازیہ مری اور وزیر توانائی عمر ایوب کے درمیان تلخ کلامی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں شازیہ مری اور وزیر توانائی عمر ایوب کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی توانائی اجلاس میں وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاکہ بارش کے دوران سندھ حکومت نے بروقت پانی نہیں نکلا ،ہمارے لوگوں پر حملے ہوتے ہیں سندھ حکومت مقدمہ درج نہیں کرتی ۔

شازیہ مری نے کہاکہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ حیدرآباد والوں کو ٹرانسفارمر نہ دیں ،لو گ چندہ جمع کرکے ٹرانسفارمرز خرید رہے ہیں ،الزام تراشی سے کام نہیں چلے گا لوگ مسائل کاحل چاہتے ہیں ۔

عمر ایوب نے کہاکہ اس طرح بات نہ کریں میں نے آپ کو نہیں ٹوکا، شازیہ مری نے کہاکہ میں کمیٹی کی ممبر ہوں ایک سوال دس بار پوچھ سکتی ہوں ،وفاقی وزیر نے کہاکہ کمیٹی تحقیقات کرے حیسکو کی کوتاہی ہوئی تو ایکشن لیں گے ،سندھ حکومت کی نااہلی ثابت ہوتو اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -