ٹائیگر فورس کے قیمتیں چیک کرنے کے فیصلے پر تاجروں کا موقف بھی آگیا

ٹائیگر فورس کے قیمتیں چیک کرنے کے فیصلے پر تاجروں کا موقف بھی آگیا
ٹائیگر فورس کے قیمتیں چیک کرنے کے فیصلے پر تاجروں کا موقف بھی آگیا

  

راولپنڈی(آئی این پی) وزیر اعظم کی جانب سے ٹائیگر فورس کو اشیا خورونوش کی قیمتوں پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کرنے کے معاملے پر تاجروں اور کریانہ مرچنٹ کے دکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ سخت ردعمل ظاہر کر دیا۔

مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی نے ٹائیگر فورس کو اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کرنے کا عندیہ دیئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز نے کہا کہ ڈی سی ریٹ والی اشیا کی فروخت نئے ریٹ طے ہونے تک بند رہے گی۔ ٹائیگر فورس کے ذریعے عملدرآمد اس وقت تک نامنظور ہے جب تک اشیا کی قیمتوں کو از سر نو متعین کرکے لاگو نہیں کیا جاتا ۔

گذشتہ دو ماہ سے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اشیا کے ریٹ متعین کریں لیکن مطالبات کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی، الٹا ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے دکانداروں سے چیکنگ کے نام پر بدتمیزی شروع کردیہے۔ تاجروں سے چیکنگ کے نام پر بدسلوکی کسی صورت قابل برداشت نہیں، یہ سلسلہ روکا نہ گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -