اثاثہ جات انکوائری،پیپلزپارٹی کی رہنما رخسانہ بنگش کا ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع

اثاثہ جات انکوائری،پیپلزپارٹی کی رہنما رخسانہ بنگش کا ضمانت قبل از گرفتاری ...
اثاثہ جات انکوائری،پیپلزپارٹی کی رہنما رخسانہ بنگش کا ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے پیپلزپارٹی رہنما رخسانہ بنگش کے اثاثوں کی تحقیقات شروع کردیں، رخسانہ بنگش نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیااورضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

رخسانہ بنگش کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وہ 2008 سے 2013 تک سابق صدر آصف زرداری کی پرسنل سیکرٹری رہ چکی ہیں ، نیب کی جانب سے اثاثوں سے متعلق سوالنامہ بھیجا گیا ہے جوغیرقانونی اورغیر آئینی ہے ، درخواست میں کہاگیاہے کہ نیب ہراساں کرنے کیلئے گرفتار بھی کر سکتاہے،لہٰذا عدالت نیب کوکوئی بھی ایسی کاررروائی کرنے سے روکے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو بھی کالعدم قرار دیاجائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -