لاہور میں کوڑا کرکٹ سے دو دستی بم برآمد

لاہور میں کوڑا کرکٹ سے دو دستی بم برآمد
لاہور میں کوڑا کرکٹ سے دو دستی بم برآمد

  

 لاہور (آئی این پی ) لاہور کے علاقہ مکہ کالونی میں کوڑے دان سے دستی بم ملنے پر پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق انہیں ایک کوڑا اٹھانے والے شخص نے اطلاع دی کہ مکہ کالونی بلوچ روڈ پر کوڑے دان میں ہینڈ گرنیڈ پڑے ہیں ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ دونوں بم قابل استعمال تھے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ، پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے علاقہ میں موجود دیگر کوڑے دانوں کی بھی چیکنگ کی جبکہ کوڑا اٹھانے والوں کو تاحال کام کرنے سے روک دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جارہی ہے ، معاملے کی دہشت گردی سمیت تمام پہلوں پر تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -