قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں، انہوں نے بلوچستان کے کیخلاف کھیلی گئی اننگ میں 44 رنز بنائے اور یوں ٹی 20 فارمیٹ میں تین ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ کے 20ویں میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ میچ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے سب سے زیادہ 44 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اسد شفیق نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

راولپنڈی کے پنڈی کلب گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان نے امام الحق کے ناقابل شکست 92 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے جبکہ اس کے جواب میں سندھ نے 174 رنز کا ہدف 19.1 اوور میں حاصل کرلیا۔

مزید :

کھیل -