کراچی: سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کی کارروائیاں، مبینہ دہشتگرد اور ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کی کارروائیاں، مبینہ دہشتگرد اور ٹارگٹ کلر ...
کراچی: سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کی کارروائیاں، مبینہ دہشتگرد اور ٹارگٹ کلر گرفتار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے مختلف کارروائیوں میں مبینہ دہشتگرداورٹارگٹ کلرکو گرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کاکہناہے کہ گرفتار دہشتگردکاتعلق کالعدم تحریک سے ہے ،گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ،گرفتار دہشتگرد بم بنانے کا ماہر ہے ،بیرون ملک فرار کی غرض سے کراچی آیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کامزید کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کاساتھی ہے ،ملزم 2010 میں قوم پرست تنظیم کے کارکنوں سے مسلح تصادم میں بھی ملوث رہا ہے ،ملزم نے مسلح تصادم کے دوران ایک شخص کو ہلاک اور 2 کو زخمی بھی کیاتھا،دہشتگردکی شناخت منہاج الدین عرف منہاجہ کے نام سے ہوئی ہے ،ٹارگٹ کلر کی شناخت لال بادشاہ نام سے ہوئی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -