چیف جسٹس بلوچستان کا میزئی اڈہ میں بچے سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس 

چیف جسٹس بلوچستان کا میزئی اڈہ میں بچے سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس 
چیف جسٹس بلوچستان کا میزئی اڈہ میں بچے سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس 

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس بلوچستان نے میزئی اڈہ میں بچے سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس بلوچستان جمال خان مندو خیل نے میزئی اڈہ قلعہ عبداللہ میں بچے سے زیادتی اور قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کوئٹہ، ڈی آئی جی پولیس، ڈی سی قلعہ عبداللہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اور حکم دیا ہے کہ آئی جی پولیس ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذاتی حیثیت سے آج چیمبر میں حاضر ہوں۔

واضح رہے کہ قلعہ عبداللہ میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے 8 سالہ بچے انعام اللہ کو بدفعلی کے بعد قتل کرکے لاش درخت سے لٹکا دی تھی، جب کہ لیویز کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -