مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کمر کس لی

مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کمر کس لی
مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کمر کس لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے مارکیٹ کمیٹیوں کومتحرک کیاجائے گا۔نومبر تک ملک میں چینی کی وافر مقدار ہوگی۔
نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ زیر صدارت پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، مشیر خزانہ کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ مشیر خزانہ نے اشیائے ضروریہ کے نرخ کم کر کے سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ، مہنگائی میں کمی کے لیے صوبائی حکومتوں سے رابطے بڑھائیں جائیں گے۔ مشیر خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نومبر تک ملک میں چینی کی وافرمقدار ہوگی۔

مزید :

قومی -