''پاکستان اور چین مل کر سرحدوں پر حملہ کر سکتے ہیں ،، بھارتی وزیر دفاع کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

''پاکستان اور چین مل کر سرحدوں پر حملہ کر سکتے ہیں ،، بھارتی وزیر دفاع کا ...
''پاکستان اور چین مل کر سرحدوں پر حملہ کر سکتے ہیں ،، بھارتی وزیر دفاع کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا
کیپشن:    سورس:   twitter/@rajnathsingh

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنلھ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان اور چین مل کر سرحد پر حملہ کرنے کےمشن پر کام کر رہے ہیں ۔بھارتی وزیر دفاع نے اسٹریٹجک اعتبار سے اہم علاقوں میں مسلح افواج کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے 44 پلوں کا افتتاح کیا۔ یہ پل لداخ ، مقبوضہ جموں و کشمیر ، اروناچل پردیش ، سکم ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں تعمیر کیے گئے ہیں۔ایک آن لائن پروگرام میں پلوں کا افتتاح کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے پاکستان اور چین کے ساتھ ہندوستان کی سرحدوں کے ساتھ موجود صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہاآپ ہماری شمالی اور مشرقی سرحدوں کے ساتھ پیدا ہونے والی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں۔ پہلے پاکستان ، اور اب چین بھی ، گویا کسی مشن کے تحت کوئی سرحدی تنازعہ پیدا کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے ساتھ ہماری 7000 کلومیٹر کی سرحد ہے جہاں کشیدگی جاری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -