وزیراعظم عمران خان اور آسٹریلوی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور آسٹریلوی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم عمران خان اور آسٹریلوی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان اور آسٹریلیا کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے افغان امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی ۔ 

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آسٹریلوی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو ا، دونوں رہنماﺅں میں دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک پر کورونا کے اثرات سے آگاہ کیا۔آسٹریلوی وزیراعظم نے کوروناکے دوران حکمت عملی سے آگاہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے کوروناکے دوران آسٹریلیوی حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت نے صحت کے ساتھ لوگوں کے معاش کی حفاظت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے معیشت کومتحرک کرنے پرتوجہ دی،اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سے کوروناکیسزمیں کمی آئی ،آسٹریلیوی وزیراعظم نے پاکستانی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا میں پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی کامیاب رہی، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ آسٹریلیا کی دعوت دی۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھا سکتے ہیں،کورونا کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ بھی شروع ہوگی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ افغانستان میں امن خطے اور پاکستان کے امن کے لیے اہم ہے، افغانستان میں امن سے خطے میں تجارت بھی بڑھے گی، آسٹریلوی وزیراعظم نے افغان امن کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف بھی کی۔وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلو ی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔ 

مزید :

قومی -