مولانا عادل خان کی شہادت، مقدمہ 2 روز بعد بھی درج نہ کیا جاسکا

مولانا عادل خان کی شہادت، مقدمہ 2 روز بعد بھی درج نہ کیا جاسکا
مولانا عادل خان کی شہادت، مقدمہ 2 روز بعد بھی درج نہ کیا جاسکا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہ فیصل کالونی میں ڈرائیور سمیت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کا مقدمہ 2 روز بعد بھی درج نہیں کیا جاسکا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ہفتہ کے روز شاہ فیصل کالونی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹرعادل خان کے قتل کا مقدمہ پیر کو بھی درج نہیں کیا جاسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کیلئے اہلخانہ کا انتظار کیا جارہا ہے، اس دوران تفتیشی ٹیمیں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیجز اکٹھی کی جارہی ہیں، واقعے کی تفتیش سی ٹی ڈی کرے گی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ گولیوں کے خولوں کا فرانزک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ دہشتگردی کی اس واردات میں نیا ہتھیار استعمال کیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -