’1947 سے آج تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی‘ بدعنوانی ختم کرنے کی دعویدار تحریک انصاف کے اپنے ہی ایم این اے نے بھانڈا پھوڑ دیا

’1947 سے آج تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی‘ بدعنوانی ختم کرنے کی دعویدار تحریک انصاف ...
’1947 سے آج تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی‘ بدعنوانی ختم کرنے کی دعویدار تحریک انصاف کے اپنے ہی ایم این اے نے بھانڈا پھوڑ دیا
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے اٹک سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت میں سب سے زیادہ کرپشن ہورہی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اٹک سے پی ٹی آئی کے ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم غیر منتخب اور نا اہل افراد پر مشتمل ہے۔ حکومت میں شامل منتخب افراد کے پاس بھی مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ منتخب افراد بھی نا اہل ہیں اور ڈلیور نہیں کر پارہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کرپشن اپنی انتہا پر پہنچ چکی ہے، 1947 سے لے کر آج تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی، وزیر اعظم جس ٹائیگر فورس سے مہنگائی کو قابو کرنا چاہتے ہیں وہ خود مہنگائی سے پریشان ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -اٹک -