طبیعت کی خرابی، گلوکار شوکت علی کو ہسپتال داخل کرادیا گیا

طبیعت کی خرابی، گلوکار شوکت علی کو ہسپتال داخل کرادیا گیا
طبیعت کی خرابی، گلوکار شوکت علی کو ہسپتال داخل کرادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف فوک گلوکار شوکت علی کو جگر کے علاج کیلئے گیمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز خیر پور میں داخل کرلیا گیا ہے، ان کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر جگر کے انفیکشن کا علاج ہوگا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق گلوکار شوکت علی کو ایمبولینس میں گیمبٹ انسٹی ٹیوٹ لایا گیا جہاں ڈائریکٹر گیمبٹ ڈاکٹر رحیم بخش نے ان کو خود ویلکم کیا۔ اس موقع پر گلوکار کے صاحبزادے بھی ان کے ساتھ تھے۔ ڈاکٹر رحیم بخش کے مطابق شوکت علی کا علاج ان کے خون کی رپورٹس آنے کے بعد شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ شوکت علی نے پانچ دہائیوں تک فوک موسیقی کی دنیا پر راج کیا ہے، انہیں حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ہے، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل ہیں۔

مزید :

تفریح -