موٹروے کیس، ملزم عابد ملہی گرفتار، اب اس کے ساتھ کیا ہوگا؟ شہباز گل نے اعلان کردیا

موٹروے کیس، ملزم عابد ملہی گرفتار، اب اس کے ساتھ کیا ہوگا؟ شہباز گل نے اعلان ...
موٹروے کیس، ملزم عابد ملہی گرفتار، اب اس کے ساتھ کیا ہوگا؟ شہباز گل نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کو آئین و قانون کے مطابق قرار واقعی سزا ملے گی۔
نجی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ موٹروے کیس کے مرکز ملز عابدملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوںنے دن رات ایک کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو قانون کے تقاضے پورے کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور آئین و قانون کے مطابق قرارواقعی سزا دی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ اس معاملے کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود مانیٹر کررہے تھے۔ آئی جی پولیس ،سی سی پی او لاہور اور ان کی ٹیم قابل تعریف ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملز م کو پکڑنے کی تفصیل جلد پولیس عوام کے سامنے پیش کریں گے۔ 
خیال رہے کہ 9ستمبر کو لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا ، جس کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کو مطلوب تھا جسے آج 34دنوں کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ساتھی ملزم شفقت علی پہلے ہی قانون کی گرفت میں آچکاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -