مریم نواز نے حکومت جانے کی تاریخ دے دی 

مریم نواز نے حکومت جانے کی تاریخ دے دی 
مریم نواز نے حکومت جانے کی تاریخ دے دی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما ن لیگ مریم نوازنے دعوی کیا ہے کہ حکومت جنوری سے پہلے چلی جائے گی۔ن لیگ میں کوئی تقسیم نہیں، بس اپروچ کا فرق ہے، شہبازشریف کی اپروچ مختلف ہے جو پہلے بھی تھی، وہ والد کی جگہ پر ہیں، انہیں والد سے الگ نہیں سمجھتی۔

نجی چینل آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوری سے پہلے چلی جائے گی، ہمارا مقابلہ کم ظرف لوگوں سے ہے ، اگر ان کے ساتھ ڈیل ہوتی تو معاملات اس نہج تک نہیں آتے۔میرے والدے کے بیانیے کو غلط کہنے والے اپنا معائنہ کروائیں۔ نوازشریف کی صحت کے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے والد کی طبیعت بہتر ہے، تاہم ان کا علاج اب بھی جاری ہے ،نواز شریف کی بیماری کایہاں علاج نہیں تھا، وہ لندن میں علاج کرارہے ہیں ،اسپتال میں ایڈمٹ ہوناضروری نہیں،،میاں صاحب کی ہارٹ سرجری ہو گی ، اگر سرجری کے بعد کوئی خطرہ نہ ہوا تو وہ وطن واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے نوازشریف کو ہمدردی میں نہیں اپنے آپ کو بچانے کے لیے باہر بھیجا، اگر ان کو کچھ ہوجاتا تو اس کے اثرات بہت برے ہونے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جیل اس لیے گئے کیونکہ انہوں نے اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا ، ن لیگ میں کوئی تقسیم نہیں ، بس اپروچ کا فرق ہے، پوری ن لیگ میاں صاحب کے ساتھ کھڑی ہے، شہبازشریف والد کی طرح ہیں، انہیں والد سے الگ نہیں سمجھتی۔

مزید :

قومی -