چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف جنرل ندیم رضا کا پاک فضائیہ کے آپریشن بیس کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف جنرل ندیم رضا کا پاک فضائیہ کے آپریشن بیس کا دورہ
چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف جنرل ندیم رضا کا پاک فضائیہ کے آپریشن بیس کا دورہ

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا ہے، جنرل ندیم رضا اور ایئرچیف نے فارمیشن میں طیارہ اڑایا،جنگی مشق بھی کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا ہے۔ ایئرمارشل مجاہد انور خان نے جنرل ندیم رضا کا استقبال کیا۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم نے آپریشنل یونٹس کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کےمطابق جنرل ندیم رضا اور ایئرچیف نے فارمیشن میں طیارہ اڑا کر جنگی مشق بھی کی۔ جنرل ندیم نے پاک فضائیہ کے جوانوں کے جذبے ، پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا۔

جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہا آپریشنل کامیابیوں کے لیے سروسز کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ جذبہ کے باعث پاک فضائیہ کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

مزید :

قومی -