گورنر پنجاب کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر یو ای ٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کا خیرمقدم

گورنر پنجاب کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر یو ای ٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کا ...
گورنر پنجاب کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر یو ای ٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کا خیرمقدم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یو ای ٹی کے اساتذہ کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے،ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کاگورنرپنجاب کی پیشکش کا خیر مقدم ۔

ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یو ای ٹی کا کہنا ہے کہ ہم گورنر پنجاب چوہدری سرور کی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان نے کہا ہم بھی مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ یو ای ٹی کے پنجاب حکومت کے ذمہ واجب الادا ایک ارب روپے واپس ہونے چاہئیں،ان کا کہنا تھا کہ ٹیچر ایسوسی ایشن چاہتی ہے کہ یو ای ٹی کے مالی بحرال کا مستقل حل نکلے، اگرہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کرنا ہمار ا آئینی اور جمہوری حق ہے، پنجاب حکومت یو ای ٹی کو بحران سے نکالنے کے لیے بیل آﺅٹ پیکج دے۔دیگر محکمہ جات کی طرح یو ای ٹی اساتذہ کو ٹیکنیکل الاﺅنس دیا جائے۔ ایچ ای سی کے معیار پر پور ااتنرے والے اساتذہ کی اگلے گریڈ میں ترقی کی جائے، کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کیا جائے ۔ 

خیال رہے کہ یو ای ٹی کی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن نے مذکورہ بالا مطالبات کی منظوری کے لیے ”استاد کو عزت دو تحریک“ کے تحت پنجاب اسمبلی کے سامنے 24 ا کتوبر کوحتجاج کا اعلان کیا تھا، تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے اساتذہ کے ساتھ مذکرات کی پیشکش کی گئی جس کا یو ای ٹی کی ٹیچر ایسوسی ایشن نے خیر مقدم کیا ہے۔

مزید :

قومی -