روزویلیٹ پاکستان کی ملکیت، معاملہ جلد عوام کے سامنے رکھیں گے:غلام سرورخان

روزویلیٹ پاکستان کی ملکیت، معاملہ جلد عوام کے سامنے رکھیں گے:غلام سرورخان
روزویلیٹ پاکستان کی ملکیت، معاملہ جلد عوام کے سامنے رکھیں گے:غلام سرورخان

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ روزویلیٹ ہوٹل چلانے اور تزئیں و آرائش کے لیے تجاویز مانگی ہیں، روز ویلیٹ کے ذمہ کوئی واجبات نہیں، پاکستان کی ملیکت ہے۔ 

نجی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نجکاری کمیشن کو انٹرنیشنل کنسلٹ کا کہا ہے، روز ویلیٹ ہوٹل کی تزئیں و آرائش کے لیے تجاویز مانگی ہیں، ہوتل پاکستان کی ملکیت ہے، معاملہ جلد قوم کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرری کے لیے اشتہارات جاری کر دیئے، 600درخواستوں میں سے 73امیداوار شارٹ لسٹ کیے تھے جن میں سے مزید 18امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر لیا، 14اکتوبر تک فائنل کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی سی ای اے کے لیے 3نام فائنل کر کے کابینہ کو بھیجیں گے۔ پی آئی اے کو 60 اور 70 کی دہائی والاادارہ بناناچاہتے ہیں۔ 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی کے ری سٹرکچرنگ کے بعد نئے طیارے شامل کریں گے، 80پائلٹس کو جعلی لائسنس پر برطرف کر دیا ہے ۔مڈل ایسٹ اور کینیڈا میں پی آئی اے کے آپریشن جاری ہیں۔

مزید :

قومی -